بالی وڈ فلم ہائی وے کے گانے پٹاخہ گڈی کی وڈیو جاری

Highway

Highway

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈکے راک اسٹار ہدایت کار امتیاز علی کی عالیہ بھٹ اور رندیپ ہودا کے ساتھ نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’ہائی وے‘ کے پہلے گانے ’پٹاخہ گڈی‘ کی وڈیو جاری کر دی گئی۔

ارشاد کامل کے تحریر کردہ اس گانے کو نوران سسٹرز کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں عالیہ بھٹ کو موج مستی کرتے دکھایا گیا ہے۔ ساجد نڈیاڈ والا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی مختلف خاندانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرک پر چھ ریاستوں کا سفر شروع کرتے ہیں۔

اس دوران اْنہیں خود کو جاننے و سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ امتیاز علی کی پچھلی فلم راک اسٹار کی طرح اس فلم کا میوزک بھی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی رومانٹک ڈرامہ فلم رواں سال 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔