ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم’ آئی فرینکینسٹائن‘ کا نیا ٹریلر جاری

I Frankenstein

I Frankenstein

لاس اینجلس (جیوڈیسک) شیطانی طاقتوں کے گرِد گھومتی خوف سے بھر پور ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم آئی فرینکینسٹائن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

اسٹورٹ بیئٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک قدیم شہر میں ہونے والی دوطاقتور قوتوں کے درمیان جاری لرزہ خیز جنگ کی منظر کشی ہے جس میں فرینکنسٹائن نامی خطرناک شیطانی طاقت بھی شامل ہو جاتی ہے۔

جادوئی طاقتوں کے درمیان جاری گھمسان کی جنگ کے گِرد گھومتی اس فلم میں مرکزی کردار ایرون ایکارٹ نے نبھا یاہے۔ یہ ہارر فینٹسی فلم 24 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔