بالی وڈ فلم شوٹ آٹ ایٹ وڈالہ کا گانا فلم بینوں کی توجہ کا مرکز

Shoot Artists

Shoot Artists

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ ایکشن فلم شوٹ آٹ ایٹ وڈالہ کا نیا گانا فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ایکشن ہیرو جان ابراہم شوٹ آٹ ایٹ وڈالہ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ انیل کپور بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

کنگنا رانوت فلم کی ہیروئن ہیں۔ شوٹ آٹ ایٹ وڈالہ سن دو ہزار سات میں بننے والی فلم شوٹ آٹ ایٹ لوکھنڈ والا کا سیکوئل ہے۔ جان ابراہم نے فلم کیلئے جسمانی فٹنس پر خاص دھیان دیا ہے۔ شوٹ آٹ ایٹ وڈالہ تین مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔