بالی وڈ کے معروف اداکار صاحبہ کے معترف

Sahiba Afzal

Sahiba Afzal

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے مقبول اداکار جونی لیور نے پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے صاحبہ کی تعریف کی۔

اداکارہ صاحبہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی اور جونی لیور کو اپنا بھائی قرار دیا۔

ویڈیو میں جونی لیور نے صاحبہ اور اداکار افضل خان المعروف ریمبو کی ٹیلی فلم بکرا ایک قصائی دو کی تعریف کی اور دونوں کے کام کو سراہا۔

جونی لیور نے اپنے پیغام میں کہا کہ صاحبہ بھابھی ہم نے آپ کی ٹیلی فلم دیکھی جو انتہائی شاندار تھی، فیملی اس سے بھرپور محظوظ ہوئی، آپ کا کام بہت اچھا تھا، ریمبو بھائی نے بھی اچھا کام کیا، سب نے اس میں بے حد اچھا کام کیا۔

بالی وڈ اداکار نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا وہ پروگرام بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں، ایسے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔

ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔