ہڈی ،جوڑ اور پٹھوں کے امراض سے متعلق عوامی آگاہی پروگرام آج لیاقت نیشنل ہسپتال میں منعقد ہوگا

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی اور پاکستان سوسائٹی برائے رہیومیٹا لوجی کے زیر اہتمام ہڈی ،جوڑ اور پٹھوں کے امراض سے متعلق عوامی آگاہی پروگرام”مورخہ 26اپریل2013ء بروزجمعہ صبح 10بجے بمقام۔

آڈیٹوریم لیاقت نیشنل کنونشن سینٹر ،لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملکی و بین الاقوامی رہیومیٹالوجسٹ آسٹیوآرتھرائیٹس،گھٹیا ،ہڈی کا بُھر بُھرا پن،وٹا من ڈی کی کمی،کمر کا درد اور دیگر امراض سے متعلق براہ راست سوالات اور امراض کے مسائل کے حل سے عوام کو آگاہ کرینگے۔