بان کی مون کی قائداعظم ریذیڈ نسی اور طالبات کی بس پر حملے کی مذمت

Ban Ki-moon

Ban Ki-moon

پاکستان (جیوڈیسک) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ریذیڈنسی اور طالبات کی بس پرحملہ بزدلانہ کارروائی ہے، حکومت حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بان کی مون نے زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی آخر ی آرام گاہ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور زیارت میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ بس پر حملہ لڑکیوں کو تعلیم سے دور کرنے کی گھنانی سازش ہے۔ بان کی مون نے حملے میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اقوام متحدہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔