مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Rain

Rain

پشاور (جیوڈیسک) اور سکھر میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، آج بھی مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رات گئے پشاور اور نواحی علاقوں میں بادل خوب گرجے اور برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ دو روز جاری رہے گا۔ ادھر سکھر میں بھی پری مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔