سرحد پار کرنیوالے افراد کی رہائی کیلئے بھارت سے مذاکرات جاری ہیں، طاہر جاوید

 Pakistan India Border

Pakistan India Border

بہاولپور (جیوڈیسک) ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل طاہر جاوید خان نے کہا ہے کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والے 100 سے زیادہ افراد کی رہائی کے لئے پاک بھارت مذاکرات جاری ہیں۔

رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر میجر جنرل طاہر جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب رینجرز کے جوان سرحدی اور شہری سیکیورٹی کے فرائض بہادری کیساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کی ٹرینگ کو مزید بہتر کرنے کیساتھ ساتھ سرحدی چوکیوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ انکی کار کردگی مزید بہتر کیا جا سکے۔

میجر جنرل طاہر جاوید خان نے سرحدی چیک پوسٹ شرمت خان اور ولہڑ بنگلہ جا کر جوانوں سے ملاقات کی اور رینجرز ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں ہسپتال اور بلوچی بچوں کے ہاسٹل سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔