سرحدوں پر دیواریں کھڑی کرنا ملکی امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرقی سرحدوں پر دیواریں کھڑی کرنے کی مدد سے غیر قانونی افراد افراد کی ملک میں آمد مکمل طور پر رک جائے گی۔

صدر نے ایران سے ملحقہ سرحد کے معائنے پر موجود وزیر دفاع خلوصی آقار سے ٹیلی فون پر اختیار کردہ تدابیر پر تفصیلات حاصل کیں۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے سرحد پر متعین حفاظتی اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ ان تدابیر سے ملک میں غیر قانونی طریقے سے انسانوں کی آمدورفت کو مکمل طور پر روکا جائے گا کیونکہ یہ دیواریں ہماری ملکی امن وسلامتی کےلیے ضروری ہیں اور ان کی مدد سے ہماری مسلح افواج کے کندھوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔