بوسٹن میراتھون میں دھماکے، ٹی وی پروگرام میں 3 ہفتے پہلے گفتگو ہوئی تھی

Boston Blast

Boston Blast

بوسٹن(جیوڈیسک)بوسٹن میراتھن میں بم حملوں کے بعد یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ بم حملوں سے تین ہفتے پہلے ایک کارٹون پروگرام میں ان حملوں کی بات کی گئی تھی۔ لیکن کچھ حلقے یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ کیا بوسٹن دھماکوں کا اسکرپٹ 3ہفتے پہلے ہی لکھا جا چکا تھا۔

بوسٹن بم دھماکوں سے 3 ہفتے پہلے 17 مارچ کو ایک ٹی وی چینل پر ایک کارٹون پروگرام نشر کیا گیا۔ اس پروگرام کے دوران میزبان نے میراتھون کے فاتح سے پوچھا، آپ یہ ریس کیسے جیتے؟ جواب میں مہمان نے اپنے سیل فون سے دو دھماکے کر کے بتایا کہ وہ ایسے جیتا،یعنی مہمان کہہ رہا ہے کہ اس نے بم دھماکا کر کے ریس کے باقی تمام شرکا کو ہلاک کر دیا اور اس طرح خود جیت گیا۔

امریکی میڈیا میں اس پروگرام کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس پروگرام کو بوگس یا جھوٹ قرار دیا ہے لیکن Turban Boy کے نام سے یہ قسط اب بھی وکی پیڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے۔ وکی پیڈیا پر یہ بھی لکھا ہے کہ اس قسط کے کچھ سین بعد میں نکال دیے گئے۔

یہ سب اتفاق ہے یا کچھ اور،یاد رہے کہ نائن الیون کے واقعے سے پہلے پاپولر کلچر میں کئی لوگوں نے ٹوئن ٹاورز کے گرنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ تو کیا دنیا کے کچھ انسانوں کو بعد میں ہونے والے واقعات کا پہلے سے پتا چل جاتا ہے۔یہ سوچنے کی بات ہے، آپ بھی سوچیے۔