بنگلور میں بی جے پی دفتر کے سامنے دھماکا، 16 افراد زخمی

Bangalore

Bangalore

بنگلور(جیوڈیسک)بھارت کے شہر بنگلور میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے دھماکے میں 8 پولیس اہل کاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے سے قریب کھڑی پولیس وین تباہ ہوگئی اور دوسری گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔