برازیل میں زیرِ تعمیر عمارت گرگئی،6 افراد ہلاک،24 زخمی

Brazil

Brazil

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ساو پالو میں ایک زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت 35 مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔

عمارت گرنے سے 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اداروں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے میں اب بھی کچھ افراد دبے ہوئے ہیں۔