برازیل میں کورونا سے صرف ایک دن میں تقریباﹰ تین ہزار ہلاکتیں

Brazil Coronavirus

Brazil Coronavirus

برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) برازیل میں کورونا سے صرف ایک دن میں تقریباﹰ تین ہزار ہلاکتیں میں کورونا سے صرف ایک دن میں تقریباﹰ تین ہزار ہلاکتیں میں صرف ایک دن میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس جنوبی امریکی ملک میں وزارت صحت نے بتایا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کی وجہ سے دو ہزار آٹھ سو اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل اس وبا کے دوران ایک دن میں زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں دو ہزار دو سو کے قریب ریکارڈ کی گئی تھیں۔

برازیل پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے امریکا کے بعد دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ وہاں یہ وائرس اب تک کئی ملین انسانوں کو بیمار کرنے کے علاوہ دو لاکھ بیاسی ہزار سے زائد شہریوں کی موت کی وجہ بھی بن چکا ہے۔