برازیل میں خاتون ڈاکٹر پر 7 مریضوں کی ہلاکت کا الزام

Brazil

Brazil

برازیل(جیوڈیسک) برازیل میں ایک خاتون ڈاکٹر اور اس کے ساتھ کام کرنے والے عملے پر آئی سی یو کا بیڈ خالی کرانے کیلیے سات مریضوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل کا دعوی ہے کہ ڈاکٹر ڈی سوزا مریضوں کو سکون بخش ادویات دے کر آکسیجن کی سپلائی کم کردیتیں۔

جس سے دم گھٹنے سے مریض کی موت واقع ہوجاتی۔ڈاکٹر ڈی سوزا کے ساتھ کام کرنے والے تین ڈاکٹرز ،تین نرسوں اور ایک فزیو تھراپسٹ پر بھی مریضوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

الزامات ثابت ہونے پر ڈاکٹر ڈی سوزا کو تین سو افراد کے قتل کا ذمہ دار ٹہرایا جاسکتا ہے کیونکہ آئی سی یو میں ان کی ڈیوٹی کے بعد سے تین سو افراد کی موت ہوئی ہے۔