برازیل میں ایک لاکھ نئے کورونا انفیکشن کا نیا ریکارڈ

Brazil Coronavirus

Brazil Coronavirus

برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) برازیل میں پہلی بار ایک دن کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ نئے کورونا انفیکشن رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر 2 ہزار 6 سو انتالیس افراد کووڈ انیس کے سبب ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں اچانک اتنے زیادہ کیسز اور اموات کی وجہ بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرسP.1 میٹوٹیشن بنی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے سبب اب تک تین لاکھ تین ہزار انسان موت کے مُنہ میں جا چُکے ہیں۔

اُدھر امریکا میں 67 ہزار 4 سو 43 نئے کورونا انفیکشن کیسز اور 15 سو 58 اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔ امریکا کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی 5 لاکھ 46 ہزار اموات اور 30 ملین انفیکشنز کے ساتھ اس وبائی بیماری سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔