روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ لیا، رائوناصرعلی خان

لاہور : صدر پاکستان مسلم لیگ ن تاجرونگ رائوناصرعلی خان میئو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف ملک بچانے کی سیاست کر رہے ہیں اور جمہوریت کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے ،انہوں نے کہاکہ توانائی بحران مہنگائی اور کرپشن انہی کے تحفے ہیں۔

پانچ سالوں تک جو کرپٹ زرداری حکومت کی شکل میں عذاب بن مسلط رہی جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روز گار ہزاروں انسان دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ ہزاروں لوگ غربت اور افلاس کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشیوں کی نذر ہو گئے ۔ اغواء برائے تعاون کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ۔ غریب عوام کھانے پینے کی اشیاء کو ترستے رہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کرنا ہوگا۔کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے قوم کو مسلم لیگ (ن ) کے پرچم تلے جمع ہونا ہو گا ۔ اگر وفاق اور پنجاب حکومت کا موازانہ کیا جائے تو وہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ثابت ہو جائے گا ۔ حکومت پنجاب نے ذہین وہونہار طالبعلموں میں لیپ ٹاپ اور سولر انرجی لیمپس تقسیم کرکے تعلیمی شعبے میں نئی روح پھونک دی ہے۔

حکومت کے ان انقلابی اقدامات سے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب لانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ میاں نواز شریف اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں دور کرینگے مسلم لیگ (ن) اس وقت عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے اور عام انتخابات میں اس کی شاندار کامیابی یقینی ہو چکی ہے۔اس موقع پر وائس چیرمین مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہورنیامت علی بھٹی نے کہا کہ کسی جماعت میں ن لیگ کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ملک بھر سے اکثریت حاصل کریں گے۔

کہیں کہیں پیپلز پارٹی کی ہلکی مزاحت کا سامنا ضرور ہوگاسونامی خان مقابلے سے باہر ہوچکے ،عوام جانتے ہیں کہ جو شخص اپنی پارٹی نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیا سنبھالے گا۔اور اب تو کپتان کے حق میں لکھنے والے تجزیہ نگار بھی اس بات کو تسلیم کررہے ہیں کہ بھوکے چوروں سے تو پیٹ بھر ے چور(یعنی زرداری ٹولہ )ہی بہتر تھا۔ نیامت علی بھٹی نے کہا کہ اب وہ وقت گزر چکا جب ووٹر کسی کے ٹوکرے تلے تھا اب ووٹ کا فیصلہ ضمیر کی آواز کے مطابق ہوگا اور ضمیر کی آواز ہے مسلم لیگ ن