خسرے سے ہلاکتیں جاری، مزید3 بچے جاں بحق، ہلاکتیں 53 ہوگئیں

Lahore Measles

Lahore Measles

لاہور(جیوڈیسک)پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ مزید تین بچے جاں بحق ہونے سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی۔لاہور میں خسرے کے باعث مزید تین بچے دم توڑ ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چلڈرن اسپتال میں زیر علاج وہاڑی کی تین سالہ فاطمہ، میوہسپتال میں زیرعلاج 3 ماہ کی بسم اللہ اور3سالہ ارسلان شامل ہیں۔

جس کے بعد پنجاب میں خسرے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے بین الاقوامی تنظیم گاوی نے پنجاب حکومت کو نہ صرف فنڈز بلکہ تکنیکی مہارت بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

فنڈز فراہم کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں اور پنجاب حکومت اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ خسرے سے بچا کے حفاظتی ٹیکے کی مہم جون سے قبل شروع کی جائے اگر ممکن نہ ہو پایا تو پھر حفاظتی ٹیکوں کی مہم جون میں ہی شروع ہوگی۔