نواز شریف کھڈیاں خاص، شہباز شریف راجن پور میں جلسہ سے خطاب کرینگے

Nawaz - Shahbaz

Nawaz – Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک)لاہور شریف برادران انتخابی مہم پر نکل پڑے۔ کھڈیاں خاص میں محمد نواز شریف جبکہ راجن پور میں شہباز شریف کے جلسہ عام کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں ۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کھڈیاں خاص کے فٹ بال اور ہاکی گرانڈز میں پندرہ سے بیس ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

بڑے اسٹیج کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس کی اونچائی تقریبا 10 فٹ جبکہ لمبائی 80 فٹ اور چوڑائی 24فٹ رکھی گئی ہے۔ سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

جلسہ چار بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ادھر راجن پور میں مسلم لیگ ن اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس میں شرکت کے لیے شہباز شریف پہنچ گئے ہیں۔ جلسہ عام میں تقریبا تیس سے چالیس ہزار کرسیا ں لگائی گئی ہیں۔ جلسے میں کسی بھی بد نظمی اور شر پسندی سے فوری نمٹنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں۔