برطانیہ: برمنگھم شہر کی 4 مساجد پر حملے، لوگوں میں خوف و ہراس

Uk Mosques Attacked

Uk Mosques Attacked

برمنگھم (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے نامعلوم افراد نے 4 مساجد پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خبر کے مطابق، برطانیہ کے شہر برمنگھم میں گزشتہ رات 4 مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور مساجد کے شیشے توڑ کر بھاگ گئے۔

چاروں مساجد کی 7 کھڑکیوں کے شیشوں اور 2 دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مساجد پر حملے کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

برطانوی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔