برطانیہ میں جدید فوجی ہتھیاروں کی سالانہ نمائش

Modern Military Weapons

Modern Military Weapons

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں جدید فوجی ہتھیاروں کی سالانہ نمائش ہوئی، شہریوں نے اپنے استعمال کے چھوٹے اسلحے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

لندن میں ہونے والی اس چار روزہ نمائش میں جدید ترین فوجی ہتھیاروں کے ساتھ کم قیمت والا شہری استعمال کا اسلحہ بھی رکھا گیا تھا۔ نمائش میں فوجی استعمال کے جدید مکینکل آلات بھی رکھے گئے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نمائش سے برطانیہ کو اسلحے کی عالمی منڈی تک رسائی کا موقع ملے گا۔