برطانیہ کی سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر انتقال کرگئیں

Margaret Thatcher

Margaret Thatcher

لندن(جیوڈیسک)برطانیہ کی سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں چل بسیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لارڈ ٹم بیل نے مارگریٹ تھیچر کے بچوں مارک اور کیرول کے حوالے سے بتایا کہ پیر کے صبح مارگریٹ تھیچر کا انتقال ہوگیا ہے۔وہ 1979 سے 1990 تک برطانیہ کی وزیر اعظم رہیں۔ان کے دور کو برطانوی سیاست کے اہم ادوار میں شمار کیا جاتا ہے۔

انھیں سویت سونین پر تقریر کرنے پر آئرن لیڈی کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔وہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور کئی برس سے عوام کے سامنے آنے سے گریزاں رہیں۔ ملکہ برطانیہ نے مارگریٹ تھیچر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے مارگریٹ تھیچر کو عظیم وزیراعظم قرار دیا ہے۔ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ مارگریٹ تھیچر کے انتقال سے برطانیہ عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔