سیہون : مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر،8 فراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Jamshoro

Jamshoro

سیہون(جیوڈیسک)جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 8افراد جاں بحق اور 15 سے زائدزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیہون کے قریب کوچ اور ٹرک تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے۔

جس کے نتیجے میں 8افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے۔بس میں سوار افراد کراچی سے لاڑکانہ جارہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لئے تعلقہ اسپتال سیہون منتقل کردیا گیا ہے۔