کراچی : لیاری میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں رات گئے رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔لیاری کے علاقے کمہار واڑا لین اور غلام شاہ لین میں رات گئے رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

اس دوران مخصوص گھروں اور مقامات کی تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور تمام افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔