دمشق میں اسکول کے قریب خود کش کاربم دھماکا، 12 افراد ہلاک، 45 زخمی

Damascus Blast

Damascus Blast

دمشق(جیوڈیسک)شام میں اسکول کے قریب خود کش کاربم دھماکے میں 12 افراد ہلاک، 45 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، شام کے دارالحکومت دمشق میں Sabaa Bahrat اسکوائر اور شا ہ بندر اسٹریٹ کے درمیان خود کش کاربم دھماکا کیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ، دھماکے سے دھواں پھیل گیا اور درجنوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتوں کو نقصا ن پہنچا،اسکول کے قریب دھماکے سے بچوں سمیت 12 افراد ہلاک، 45 زخمی ہوگئے۔