برطانیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے : چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے وزارت داخلہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامی امور اور برطانیہ میں پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔