بر طانیہ نے دنیا کی سب سے بڑی بیچ بال تیار کر کے عالمی ریکارڈبنا دیا

Beach, Ball

Beach, Ball

لندن (جیوڈیسک) بر طانوی ٹائون بلیک پول کے شہریوں نے دنیا کی سب سے بڑی بیچ بال تیار کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 59 فٹ قطر کی حامل اس دیوہیکل بیچ بال (Beach Ball) کو سفید اور مالٹے کی رنگت میں تیار کیا گیا ہے۔

اس دنیا کی سب سے بڑی بیچ بال میں ہوا بھر کر ساحل ِ سمندر کے کنارے بھی رکھ دیاگیا ہے جو تیز ہوا کے جھونکوں پر ہل جل کر وہاں آئے سیاحوں کی تو جہ کا مر کز بنی ہو ئی ہے۔

مضبو طی سے رسیوں سے بندھی یہ بیچ بال ساحل سمندر پر عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دی گئی ہے جسے دیکھنے اور اس کے ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے وہاں لوگوں کا رش لگ چکا ہے۔