برطانوی وزارت داخلہ میں اجلاس، الطاف حسین کے خلاف ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن(جیوڈیسک)الطاف حسین کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کیلئے برطانوی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور لندن میٹروپولیٹن پولیس کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے نے کی۔ قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الطاف حسین کی گذشتہ چند روز میں ہونے والی تقاریر کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لئے کران پراسیکیوشن سروسز کو الزامات پر مبنی فائل بھجوائی جائے گی۔

کران پراسیکیوشن سروسز الزامات کا جائزہ لینے کے بعد اگلے 3 روزمیں لندن میٹروپولیٹن پولیس کارروائی کا فیصلہ کرے گی اور الطاف حسین سے پولیس انٹرویو کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اعلی حکام میں طے پایا کہ برطانوی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کران پراسیکیوشن سروسز کے قانونی ماہرین نے الطاف حسین کے خلاف ثبوتوں کا کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ الطاف حسین کی تقریر کا ریکارڈ انگلش ترجمے کے ساتھ کران پراسیکیوشن سروس کے حوالے کر دیا گیا۔