برطانوی رومانوی فلم ''ٹیسٹامنٹ آف یوتھ'' کا نیا ٹریلر جاری

Testament Of Youth

Testament Of Youth

نیو یارک (جیوڈیسک) فلم ویرا بریٹین نامی برطانوی لڑکی کی یادداشتوں پر مبنی ہے۔ ویرا آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہی تھی اور مصنف بننا چاہتی تھی۔

جب پہلی عالمی جنگ شروع ہوئی اسکے اٹھارہ سالہ بھائی اور منگیتر کو فوج میں بھرتی ہونا پڑتا ہے۔ ویرا انکے قریب رہنے کی خواہش میں نرس بن جاتی ہے اور لندن، مالٹا اور فرانس میں خدمات انجام دینا پڑتی ہیں۔ اداکارہ ایلیسیا وکندر نے ویرا اور کِٹ ہیرنگٹن نے اسکے منگیتر کا کردار ادا کیا ہے۔