بھائی کے قتل کا بدلہ:بیٹے نے باپ اور دو چچاؤں کی جان لے لی

Firing

Firing

چیچہ وطنی (جیوڈیسک) میں گھوڑی پال مربعہ کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ اور دو چچاں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ چچی گولی لگنے سے زخمی۔ قاتل گرفتار، دوسال قبل ملزم کے مقتول باپ نے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنے ایک بیٹے کو قتل کیا تھا۔ جس کا ملزم کو شدید رنج تھا۔
چیچہ وطنی کے نواحی گاں میں 20 سالہ بیٹے رضوان شاہ نے رات کے وقت ڈیرہ پر سوئے ہوئے اپنے باپ لیاقت شاہ، چچا شوکت شاہ اور چچا اشفاق شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس دوران مقتول اشفاق شاہ کی بیوی شبانہ شوہر کو بچاتے ہوئے زخمی ہوگئی۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میاں تنویر، ایس ایچ او تھانہ غازی آباد پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں اور زخمی شبانہ کو ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔ گرفتار ملزم رضوان شاہ کے مطابق جولائی 2011 میں اس کے باپ اور چچاں نے اس کے بھائی عرفان شاہ کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کا اس نے بدلہ لیا ہے۔