وہاڑی : نوبیاہتا جوڑا کمرے میں مردہ پایا گیا، لاشیں ھسپتال منتقل

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) وہاڑی میں نوبیاہتا جوڑاکمرے میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ھسپتال منتقل کردی ہیں۔ واقعہ نواحی گاوں ٹبہ سلطان پور میں پیش آیا۔

25 سالہ منور حسین کی گذشتہ روز شادی ہوئی تھی اور آج صبح دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل کردی ہیں۔