برونائی : مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ کی آج ملاقات

Meeting

Meeting

افغانستان (جیوڈیسک) خارجہ امور کے لئے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز آج برونائی میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے۔ سرتاج عزیز اور جان کیری، آسیان ریجنل فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے برونائی میں موجود ہیں۔

سفارتی ذرائع کیمطابق سرتاج عزیز اور جان کیری کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور امریکا طالبان مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سرتاج عزیز امریکی وزیرخارجہ کو افغانستان میں امن عمل سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے۔