برسلز: یورپی یونین کا ایران پر عائد معاشی پابندیاں معطل کرنیکا فیصلہ

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین نے یورینیم افزودگی ترک کئے جانے کے اعلان کے بعد ایران پر عائد معاشی پابندیاں معطل کر نے کا فیصلہ کر لیا۔

یورپی یونین سے قبل امریکا بھی ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر چکا ہے، یورپی یونین نے پیٹرو کیمیکل پراڈکٹس، طلائی زیورات اور آٹو پارٹس کی درآمد اور برآمد پر سے فی الفور پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران پر عائد پابندیاں نرم کئے جانے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے اس فیصلے کے ایران پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دوسری جانب ایرانی نیوکلئیر انرجی آرگنائزیشن کے ترجمان کمال وانڈی کا کہنا تھا کہ ایران پانچ فیصد یورینیئم کی افزودگی جاری رکھے۔