بگٹی قتل کیس : مشرف کی درخواست ضمانت، وفاق اور صوبائی حکومت کو نوٹس

Bugti murder case

Bugti murder case

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے 10 دنوں میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ پرویز مشرف کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔ کیس کی مزید سماعت دوہفتوں کے بعد کی جائیگی۔