بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

Musharraf

Musharraf

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت پر حاضر نہ ہونے پر سابق صدر پرویزمشرف سمیت 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ کوئٹہ کی انسدادگردی عدالت نمبرون کے جج محمد اسماعیل نے نواب اکبر بگٹی قتل کی سماعت کی۔

جس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپائو، بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی پیش ہوئے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، بلوچستان کے سابق گورنر اویس احمد غنی اورسابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے سماعت پر پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

مقدمے کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی ہے جبکہ عدالت نے پرویز مشروف کی جانب سے دی جانے والی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔