خیبرایجنسی: نیٹوکنٹینرز پر شدت پسندوں کا راکٹوں سے حملہ، 6 افراد جاں بحق

Kybr ayjnsy

Kybr ayjnsy

خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دہشتگردوں نے راکٹوں سے نیٹو کنٹینرز پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دہشتگردوں نے راکٹ حملوں سے نیٹو کنٹینرز کو نشانہ بنایا۔

جس سے کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ دہشتگردوں نے حملے کے بعد فائرنگ بھی کی۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہشت گردی کی واردات کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حملے کے بعد کنٹینرز میں لگنے والی آگ نے متعدد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ آگ کی وجہ سے نیٹو کنٹینرز جل کر خاکستر ہو گئے۔ نیٹو کنٹینرز پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔