ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے تمام اختیارات ریٹرننگ افسروں کو دیدیئے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں نیب، نادرا، سٹیٹ بنک اور ایف بی آر کی خدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے دوران امیدواروں کی سکروٹنی کیلئے قائم کیا گیا خصوصی سیل ختم کر دیا گیا ہے۔ خصوصی سیل کا کام نیب، نادرا، ایف بی آر اور سٹیٹ بنک کے ذریعے امیدواروں کے ریکارڈ کی چھان بین کرنا تھا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات میں نیب، نادرا، سٹیٹ بنک اور ایف بی آر کی چھان بین کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو سکا بہت سے ایسے امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لے لیا جو بظاہر ڈیفالٹر تھے۔

قومی اسمبلی کے سولہ اور صوبائی اسمبلی کے چھبیس حلقوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل کل سے شروع ہو رہا ہے مگر ضمنی انتخابات میں یہ چھان بین خود ریٹرننگ افسر کریں گے۔