عوام تشدد کی بجاے بیلٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں : مبصر یورپی یونین

Michael Gahler

Michael Gahler

اسلام آباد (جیوڈیسک) یورپی یونین کے مبصر مائیکل گاہلر کا کہنا ہے حالیہ عام انتخابات میں ٹرن آٹ ظاہر کرتا ہے کہ عوام تشدد کی بجاے بیلٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں پاکستان میں انتخابات سے مطمئن ہیں۔ ذرائع کو بریفنگ دیتے ہوئے یورپی یونین کے چیف الیکشن آبزرور مائیکل گاہلر نے بتایا۔

انہوں نے قومی اسمبلی کے ایک سو چوراسی حلقوں کی آزادانہ مانیٹرنگ کی۔ مائیکل گاہلر نے کہا کچھ امیدواروں کے ایک حلقے سے کاغذات منظور جبکہ دوسرے حلقے سے مسترد کر دیے گئے۔ تمام امیدواروں کو انتخابات لڑنے کا مساوی حق نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات پہلے دن سے ہی لگنا شروع ہو گئے تھے۔