ضمنی انتخابات سے قبل سندھ حکومت کی دھاندلی کوروکا جائے، امتیاز شیخ

Imtiaz Sheikh

Imtiaz Sheikh

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے دھاندلی کے منصوبے کو روکا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سانگھڑ اور شکار پور میں انتخابات سے قبل اعلی پولیس اہلکاروں کے تبادلے دھاندلی کا آغاز ہیں۔ امتیاز احمد شیخ نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سندھ حکومت کی جانب سے غیرقانونی تبادلوں اور تقرریوں کا فوری نوٹس لے، خط میں مزید کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے۔