ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری

ECP By Election

ECP By Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی کے 4 امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے 12 امیدواروں کی بھی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

جن امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ان میں اسد عمر، میاں شاہد حسین بھٹی کا بطور رکن قومی اسمبلی جبکہ شازیہ مری اور غلام ربانی کھر کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔