نئے چیف الیکشن کمشنر سیاسی دبا کا شکار ہونے کی بجائے قوم کو شفاف ضمنی انتخابات کا تحفہ دینگے

کراچی: کراچی جسٹس تصدق حسین کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاندیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی اور محمد رئیس جمیل اقبال سید شیخ محمد کاشف فیصل خان شمع بانو ارشد انور ڈاکٹر سکندر شیخ مطرب آغا محمد آصف محمد افضل مغل اور این جی پی ایف کے دیگر عہدیداران نے توقع ظاہر کی ہے کہ تصدق حسین کی قیادت میں الیکشن کمیشن فعال و منظم انداز میں کام کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کو شفاف بناکر ان تمام الزامات سے اسے نجات دلانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

جوقومی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ماتھے پر داغ بنے ہوئے ہیں جبکہ جسٹس تصدق حسین حکومتی و سیاسی اور اندرونی وبیرونی دبا کا شکار ہونے کی بجائے مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کو شفاف و منصفانہ بناکر سیاستدانوں عوام اور تجزیہ نگاروں کی ان تمام شکایات کا ازالہ کردیں گے جو ناکامی کے اعتراف میں مستعفی ہونے والے سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے حوالے سے معاشرے کے ہر فرد کو ہیں اور فخرالدین جی ابراہیم کی غیر متنازعہ شخصیت کو تنازعات کا شکار کرکے ان کی غیر جانبداری اور دیانتداری کو مشکوک بنارہی ہیں۔