ضمنی انتخابات ، حتمی پولنگ سکیم تیار،کراچی کے تمام پولنگ سٹیشنز حساس قرار

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی حتمی پولنگ سکیم تیار کر لی، کراچی کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے حتمی پولنگ سکیم تیار کرتے ہوئے فوج کے حوالے کر دی ہے، پولنگ سکیم میں کل سات ہزار چھ سو بائیس پولنگ سٹیشنز میں سے ایک ہزار چھ سو ستاون کو حساس ترین قرار دے دیا گیا ہے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیالیس حلقوں کے ایک ہزار نو سو ستاسی پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ پنجاب کے سات سو چوبیس پولنگ سٹیشنز کو حساس، دو سو ستانوے کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ مین تین سو پینسٹھ پولنگ سٹیشنز حساس، آٹھ سو انیس حساس ترین ہیں۔خیبر پختونخوا میں سات سو چوراسی پولنگ سٹیشنز حساس اور تین سو پینتالیس حساس ترین، بلوچستان کے ایک سو چودہ حساس اور ایک سو چھیانوے حساس ترین پولنگ سٹیشنز قرار دیئے گئے ہیں۔