ضمنی انتخابات : کراچی میں 3 اضلاع کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

Karachi By-Elections

Karachi By-Elections

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے ضمنی انتخابات کے باعث کراچی کے 3 اضلاع میں 22 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 22 اگست کو کراچی کے 3 اضلاع میں تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ضلع شرقی، غربی اور وسطی کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ این اے 254 ، پی ایس 95 اور پی ایس 103 پر کل ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔