نوشہرو فیروز میں 3 بچوں کے قتل کے خلاف شہر میں ہڑتال

Naushero Feroz

Naushero Feroz

نوشہرو فیروز (جیوڈیسک) نوشہروفیروز میں گزشتہ روز 3 بچوں کے قتل کے خلاف شہر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ جنرل شاپ کیپرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر شہر میں ہڑتال کے دوران ریشم گلی، شاہی بازار، حبیب چوک، مارکیٹ چوک سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہے، ٹریفک معمول سے کم جبکہ سرکاری اسکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔

بچوں کے قتل کے خلاف تمام نجی اسکول بھی بند رہے۔ گزشتہ روز طلاق کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی کی 8 سالہ بیٹی اور 2 کمسن بھتیجوں کو قتل کر دیا تھا۔