ضمنی انتخابات میں سب نے دیکھ لیا کہ سونامی کہاں گئی : الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں سب نے دیکھ لیا کہ سونامی کہاں گئی۔ ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، سب کو ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنا چاہیے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اوردیگر جماعتوں کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم آپ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتی ہے، آپ متحدہ کے مینڈیٹ اور وجود کوتسلیم کریں۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج سب نے دیکھ لیا کہ سونامی کہاں گئی، وہ جس ایم کیو ایم کو ختم کرنے چلے تھے وہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔