کراچی، تیز رفتار منی بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تیز رفتار منی بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ شاہراہ فصیل پر وائرلیس گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار منی بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر کچل دیا جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کے بعد وہاں موجود افراد مشتعل ہو گئے اور منی بس کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ آنے سے پہلے منی بس جل کر تباہ ہو گئی۔اس واقعہ کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔منی بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔