سی آئی اے سابق اہلکار سنوڈن 4 دن سے ماسکو ائیرپورٹ پر موجود

Snudn

Snudn

ماسکو (جیوڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن تاحال ماسکو کے ہوائی اڈے پر موجود ہیں جب کہ امریکی حکام روسی حکومت پردبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ سنوڈن کو ان کے حوالے کرے۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے منگل کو تصدیق کی تھی کہ سنوڈن اتوار سے ماسکو کے ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ لائونج میں موجود ہیں اور اپنی منزل کا انتخاب کرنے میں آزاد ہیں۔

روسی صدر نے عندیہ دیا تھا کہ ان کی حکومت کا سنوڈن کو امریکہ کے حوالے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ میں سابق انٹیلی جنس اہلکار کے مستقبل کے ارادوں اور منزل سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔