قاہرہ : آرمی چیف صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے گیں، ترجمان

Cairo

Cairo

قاہرہ (جیوڈیسک) آرمی چیف کی آئندہ صدراتی انتخابات میں حصہ لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ فوجی ترجمان محمد علی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سمیت کوئی بھی فوجی اہلکار صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں فوجی ترجمان نے کہا تھا۔

کہ عبدالفتاح السیسی آرمی چیف کے عہدہ سے مستعفی ہوکر انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ دوسری طرف سابق صدر مرسی کے حامی بھی آرمی چیف کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور مرسی کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔