قاہرہ : اخوان المسلمون کی ریلی پر فائرنگ 4 جاں بحق، متعدد زخمی

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) کے شہر المنصورہ میں اخوان المسلمون کی ریلی پر فائرنگ سے چار خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ صدر مرسی کے حامی کسی طور پر فوجی بغاوت قبول کرنے پر تیار نہیں۔ مرسی کے ہزاروں حامی دارالحکومت قاہرہ سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں مرسی کی بحالی کے لئے مظاہرے کر رہے ہیں۔

مظاہرے میں شریک سابق صدر کے حامیوں نے آرمی چیف سے استعفی کا مطالبہ کیا اور امریکی پرچم بھی نذر آتش کئے۔ مصر کے شہر المنصور میں مرسی کی بحالی کے لئے نکالے جانے والی خواتین کی ریلی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے ایک سترہ سال لڑکی سمیت چار خواتین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئیں۔