قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا دھرنا جاری

Cairo

Cairo

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا دھرنا جاری ہے۔ مصری فوج کی جانب سے مظاہرین کوطاقت سے منتشرکرنے کی دھمکیوں کے باوجود معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی رابعہ العدویہ اسکوائرپر دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے بھی خوف زدہ نہیں اور سابق صدر کی بحالی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ مرسی کے حامیوں کے احتجاج کو تقریبا ایک مہینہ ہونے والا ہے۔