افغانستان : بھارتی قونصل خانے کے قریب دھماکہ، 8 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں بھارتی قونصل خانے کے قریب مسجد کے باہر ہونے والے خود کش حملے میں آٹھ بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب تین خود کش بمباروں نے حملہ کیا، دھماکوں کے ساتھ ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

واقعے میں قریبی مسجد جانے والے آٹھ بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔واقعے میں افغان پولیس اہلکاروں سمیت اکیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے سے گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ،بھارتی حکام کے مطابق، دھماکے سے قونصل خانے کے عملے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔